حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز )ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون میں پہلی مرتبہ 13مئی
سے ڈبل ڈیکر ٹرین کا افتتاح کیا جائیگا۔ یہ ٹرین کاچی گوڑہ ۔گنٹور
۔کاچی گوڑہ اے سی ڈبل ڈیکر ٹرین رہیگا۔ اس ٹرین کا نمبر 22118/22117 ہے جو
صبح 5:30کو کاچی گوڑہ سے ملکاجگری ‘ نلگنڈہ‘مریال گوڑہ ‘ پڈوگو رالا سے
ہوتے ہوئے صبح 10:40کو گنٹور پہونچیگی۔ اسی طرح اسکے دوسرے دن 14مئی سے
کاچی گوڑہ ۔ تروپتی ڈبل ڈیکر ٹرین کا افتتاح کیا جائیگا۔اس ٹرین کا نمبر
22120 ہے
جبکہ یہ ٹرین صبح 6:40کو محبوب نگر ‘ گدوال‘ کرنول‘ ڈون ‘ گوتی ‘
تاڑی پتری ‘ کڑپہ ‘راجم پیٹ ‘ رینی گنٹا ‘ سے ہوتے ہوئے شام 6:15کو تروپتی
پہونچیگی۔عام ایسی چائر کار کے مطابق ہی اسکے چارجس رہینگے۔اس ٹرین کی یہ
بھی خصوصیت ہے کہ آتشزدگی کے واقعات سے قبل اسکے آثار کو پہلے سے ہی بھانپ
کر ایک آلارم بجنے کے سسٹم کو لانچ کیا گیا۔ جو کہ پورے ملک میں پہلی
مرتبہ اس ٹکنالوجی کو ٹرنوں میں آتشزدگی کے حادثات پر کنٹرول کرنے کے لئے
پیش کیا جا رہا ہے۔